Thursday, 7 December 2017

فیس بک پر ڈپریشن کا علاج کرنے والا روبوٹ ڈاکٹر

سان فرانسسكو: 
مایوسی ، ڈپریشن اور یاسیت کا زور اس وقت کم ہوجاتا ہے جب کوئی آپ کے ساتھ بات کرکے آپ کا غم بانٹنے کی کوشش کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مسائل میں گھرے افراد سے بات کرکے ان کا حوصلہ بڑھانے کی ٹھان لی ہے اور اس کے لیے میسنجر کے ذریعے ایک چیٹ بوٹ بنایا ہے جس کا نام  ’ووبوٹ‘ رکھا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی بنا پر انسانوں سے بات کرکے ان سے مایوسی اور اداسی کی وجہ جان کر انہیں دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
تاہم امریکی حلقوں میں اس پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اس سے لوگوں کی معلومات اور تفصیلات افشا ہوسکتی ہیں جن پر امریکی قوانین کے تحت پابندی ہے اور اس سے مریض کی معلومات دوسروں کے ہاتھوں میں جاسکتی ہیں۔
چیٹ بوٹ کو سان فرانسسکو کی ایک کمپنی ووبوٹ لیبس نے تیار کیا ہے جس کی نگراں ڈاکٹر ایلیسن ڈارسی ہیں۔ ان کے مطابق ووبوٹ آپ کے سینے سے بوجھ اتارنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ متاثرہ انسان سے ایک جذباتی تعلق بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ووبوٹ کسی معالج کی طرح کام کرتا ہے اور مریضوں کو مشورے بھی دیتا ہے۔
ووبوٹ کو اس سال جون میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اب یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ یہ فیس بک میسنجر پر موجود ہے لیکن دو ہفتے کے بعد اس کے لیے 12 ڈالر یا پھر 9 ڈالر فی ہفتہ رقم ادا کرنا ہوتی ہے جو مختلف پیکجز کے لحاظ سے ادا کی جاتی ہے۔
ووبوٹ سے بات کرتے ہوئے آپ کو بالکل بھی محسوس نہیں ہوگا کہ آپ کسی انسان سے بات کررہے ہیں یا سافٹ ویئر سے اور نہ ہی ووبوٹ کو یوزر کو پہچاننے میں کسی قسم کی مشکل پیش آتی ہے جب کہ بات چیت کے دوران وہ آپ کا حال احوال بھی پوچھتا ہے کہ ’ آپ کیسا محسوس کررہے ہیں‘۔
ابتدا میں اسے 70 ایسے طالب علموں پر آزمایا گیا جو ڈپریشن اور اداسی کے مستقل شکار تھے، ان طالبعلموں کو ایک خود رہنمائی کی کتاب دے کر چیٹ بوٹ سے دو ہفتے تک بات کرائی گئی تو اس سے بہت سے طالب علموں کو فائدہ ہوا ۔ اس کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا کہ چیٹ بوٹ موڈ بہتر بنانے کے لیے کوگنیٹو بیہوریئل تھراپی (سی بی ٹی) جیسی صلاحیت رکھتا ہے۔

Wednesday, 6 December 2017

امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اعلان کردیا ۔
وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم ) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو کئی طرح کے اختلافات کا سامنا کرنا پڑا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا دو دہائیوں تک یہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے گریز کرتا رہا ،لیکن پرانے چیلنجز نئے مطالبات کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی سفارتخانہ تل ابیت سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ امریکا نے کافی انتظار کیا لیکن اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ،لہٰذا آج میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ یروشلم کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی کافی عرصے سے رکی ہوئی تھی ،وعدہ کیا تھاکہ عالمی مسائل کا حقیقت پسندانہ انداز سے مقابلہ کروں گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کے متعدد صدور نے ماضی میں کہا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، انہوں نے ایسا ہمت نہ ہونے کی وجہ سے کیا یا کسی اور وجہ سے اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل روشن اور شاندار ہے ،یقین دلاتا ہوں کہ امن کے لئے کوششیں جاری رکھوں گا

دنیا پہلے ہی خوف زدہ ہے،امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائےگا،پوپ فرانسس

دنیا پہلے ہی خوف زدہ ہے،امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائےگا،پوپ فرانسس

World Is Scared Before American Decision Will Create Violence
(مسیحی خبریں انٹرنیشنل)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی کم تنازعات اور خوف موجود تھا جو امریکا کی طرف سے ایک اور متنازع فیصلہ کر لیا گیا، فیصلے سے مزید کشیدگی بڑھے گی۔
امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوپ فرانسس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ تنازعات نے دنیا کو پہلے ہی خوفزدہ کر رکھا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنا کر کشیدگی کا نیا عنصر شامل نہ کریں۔

Tuesday, 5 December 2017

ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف، یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

ثمرانجم؛انچارج خواتین ڈیسک پنجاب
محکمہ ڈاک کی جانب سے یادگاری ٹکٹ جاری کیے جانے کی تقریب کا انعقاد ڈاکٹر روتھ فاؤ کے قائم کردہ میری ایڈیلیڈ لپوریسی سینٹر میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی میں متعین جرمن قونصل جنرل رائنر شمیڈچن تھےجنہوں نے اپنے خطاب میں یادگاری ٹکٹ کے اجرا کو ڈاکٹر فاؤ کی خدمات کا اعتراف قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کی لاتعداد خدمات ہیں اور اس طرح سرکاری سطح پر ان کا اعتراف کرنا خوشی کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے جانے کے بعد بھی لوگ انہیں اور ان کے کام کو بھولے نہیں ہیں بلکہ آج بھی ڈاکٹر فاؤ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
ایم اے ایل سی کے منتظم ڈاکٹر لوبو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جذام کے مرض کا خاتمہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کا مشن تھا اور ان کا یہ مشن ان کے بعد بھی جاری رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر روتھ فاؤ سے موسوم یادگاری ٹکٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔ محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر جنرل اکبر علی نے یادگاری ٹکٹ جرمن قونصل جنرل کو پیش کیا جبکہ حکومت پاکستان جلد ڈاکٹر روتھ فاؤ کی انسان دوست خدمات کے سلسلے میں پچاس روپے مالیت کا ایک سکہ بھی جاری کرے گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے جرمن نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی قابل قدر خدمات کے عوض یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا جس کی مالیت پچاس روپے اور تعداد پچاس ہزار ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سکے کا ڈیزائن ابھی ابتدائی مراحل میں ہےجس پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی تصویر کا عکس ہو گا۔ اس سے قبل رواں سال اکتیس مارچ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی خدمات کے عوض عبدالستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کا سکہ جاری کیا تھا۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ کو حکومت پاکستان نے انیس سو اٹھاسی میں پاکستان کی شہریت دی۔ لازوال خدمات کے نتیجے میں انہیں ہلال امتیاز اور ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ حکومت سندھ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کے انتقال کے بعد سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

Monday, 4 December 2017

بیت اللحم میں کرسمس ٹری روشن کردیاگیا

فلسطین کے شہر بیت اللحم کے مرکزی چرچ میں دیوہیکل کرسمس ٹری روشن کرنے کی 53سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کرسمس ٹری روشن کرنے کی سالانہ تقریب کا آغاز شاندار آتش بازی سے کیا گیاجس نے آسمان کو دلہن کی مانند سجا دیا۔
کئی سال پرانے اس کرسمس ٹری کو سجانے کا کام ہفتوں پہلے شروع کر دیا گیا تھا جس کے لئے رنگ برنگے ہزاروں قمقموں کواس ترتیب سے لگایا گیا تھا کہ روشن ہوتے ہی اس کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

Sunday, 3 December 2017

یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

کرسمس کی آمد میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ،اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ برمنگھم میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔
برسوں قدیم برمنگھم کی اس سب سے بڑی مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ
 رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، مٹھائیاں او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہاں دلکش فیرس وہیل کو بھی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ آئس رِنک پر اسکیٹنگ کے شوقین افراد بھی تفریح کرتے دکھائی د ے رہے ہیں جو7جنوری تک اپنی رونقیں بکھیرتی دکھائی دے گی۔

یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان، امریکی حکام

یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان، امریکی حکام

Jerusalem Will Become Capital Of Israel According To American Officials
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو آئندہ ہفتے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں فلسطین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایسا کیا یا امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کیا تو وہ امن عمل ختم کردیں گے۔
جبکہ عرب لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تو اس سے علاقے میں انتہاپسندی اور تشدد بڑھے گا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطی کا بحران سنگین صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ یروشلم پر اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کے مطابق یہ متنازع علاقوں میں شامل ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔

روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت دیکھ کر رونا آ گیا، پوپ فرانسس

روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت دیکھ کر رونا آ گیا، پوپ فرانسس

After Seeying Condition Of Rohingya Start Crying Pope
پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت دیکھ کر رونا آ گیا۔پوپ فرانسس کہتے ہیں میانمار میں روہنگیا کا لفظ استعمال کرتا تو شاید پناہ گزینوں کی واپسی کا دروازہ بند ہو جاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میانمار اور بنگلادیش کادورہ اسی شرط پر گیا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کر سکوں۔خیال رہے پوپ میانمار اور بنگلادیش کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

Thursday, 30 November 2017

Wednesday, 29 November 2017

ادھار واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے 6 سالہ بچی ہلاک

فیصل آباد میں 40 ہزار روپے ادھار واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے 6 سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کے والد نے 40 ہزار روپے سود پر ادھار لے رکھے تھے جو وہ واپس نہ کر سکا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔وارث مسیح نے اجمل عرف مٹھو نامی شخص سے 40 ہزار روپے سود پر قرض لئے۔ رقم کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر مٹھو نے وارث مسیح کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر وارث کی 6 سالہ معصوم بچی حمیرا ہلاک ہو گئی۔بچی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس نے ملزم مٹھو کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ بچی کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
Image may contain: 5 people, people smiling, people standing

جرمنی میں دنیا کا سب سے اونچاکرسمس ٹری روشن کردیا گیا

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،اسی سلسلے میں جہاں کئی مشہور جگہوں پر کرسمس ٹری لگایا اور روشن کیا جا رہا ہے۔
جرمنی میں بھی دنیا کے سب سے بڑے کرسمس ٹری کو روشن کرنے کے لئے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے یہ خوبصورت نظارہ دیکھا۔
147 فٹ لمبے اس کرسمس ٹری کو 48ہزارایل ای ڈی لائٹس اور دیگر برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جسے روشن کرنے کے بعد شاندار آتش بازی کے دلکش منظر نے سیاحوں پر سحر طاری کیا تو کئی شائقین کو کرسمس سانگز نے جھومنے پر مجبور کردیا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈْنڈی میں پہلی مرتبہ سانتا رَن کا انعقاد

کرسمس کی آمد آمد ہے اور اس موقع پرجہاں دنیا بھر میں سانتاکلاز اپنے سفری منصوبوں اور تحائف کو حتمی شکل دے رہے ہیں وہیں عام عوام کرسمس کی شاپنگ اور سجاوٹ مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
کرسمس کے موقع پر سانتاکلاز کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں مختلف سانتا کلاز ریسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے او ر یہی وجہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈْنڈی میں بھی گذشتہ روز ایسی ہی ایک ریس کا انعقاد کیا گیا۔
سالانہ سانتا رَن کے موقع پر کم و بیش700 افراد سانتا کلاز(فادر کرسمس) کا مخصوص سفید و سرخ لبادہ اوڑھے سڑکوں پر نکل آئے اورامدادی مقاصد کے تحت ہونے والی4کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی امدادی مقاصد کیلئے وقف کی گئی ۔

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زوروشور سے جاری

کرسمس کے استقبال کی تیاریاں پوری دنیا میں زورو شور سے جاری ہیں۔
اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں کرسمس ٹری کو نصب اور روشن کیا جارہا ہے وہیں بعض مقامات کو بھی رنگی برنگی لائٹوں سے سجایا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں فلوریڈا کے بوٹینکل گارڈن کو بھی ایک ملین ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا گیا ہے جس کے دلچسپ مناظر نے نا صرف شہر بھر کی رونقیں بڑھادی ہیں بلکہ یہ جگمگ کرتا دلکش نظارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔

Monday, 27 November 2017

کیلیفورنیا میں سالانہ ہالی ووڈ کرسمس پریڈ کا انعقاد

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس کے ہالی ووڈ بولیوارڈ پر گذشتہ روز سالانہ ہالی ووڈ کرسمس پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
5.6کلو میٹر طویل روٹ پر ہونے والی سالانہ پریڈ میں ہالی ووڈ کی کئی مشہورشوبز شخصیات سمیت مختلف فلموں کے مشہور کردار دیوہیکل غباروں کے روپ میں نظر آئے۔
پریڈ میں درجنوں سجی سنوری جدید اور پرانی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا جبکہ اس دوران مختلف فنکار بھی اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کرتے رہے۔
اس دوران میوزک بینڈز نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کی جبکہ رواں سال بھی اس پریڈ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پہلا کر سمس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ خاتونِ اول ملینیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہو ئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی کرسمس سجاوٹ کا افتتاح کردیا ۔
سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں ملینیا نے و ائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے ہیں ۔
اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئی سب سے اہم سجاوٹ جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور چائنا روم قابلِ ذکر ہیں۔
رواں برس اس سجاوٹ میں امریکا کی 29ریاستوں سے تقریباً 150رضاکاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 1600گھنٹوں کی محنت کے بعد یہ سجاوٹ کی ہے۔

پوپ فرانسس کا میانمار پہنچنے پر شاندار استقبال، دورے سے روہنگیا مسلمان پرامید.

پوپ فرانسس نے میانمار کے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد آرمی چیف نے کہا کہ میانمار میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوتا۔
ینگون: (مسیحی خبریں انٹرنیشنل) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چار روزہ دورے پر ینگون پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پوپ سے ملاقات کے بعد میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلینگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوتا۔ آرمی چیف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ بھی کی، جس میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج ملک میں قیام امن کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ پوپ فرانسس روہنگیا برادری کی حالت زار عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی خاطر بنگلہ دیش اور میانمار کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کا دورہ خطے میں امن کا باعث بنے گا۔ ادھر ہجرت کر کے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کو امید ہے کہ پوپ فرانسس کے دورے سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔ 
واضح رہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان معاہدے کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کا سلسلہ نہیں رک سکا اور بنگلہ دیش پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کے صوبے رخائن میں رواں سال اگست سے جاری فوجی آپریشن کے بعد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔ 

برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھان مرکل کی شادی طے.

برمنگھم پیلس میں پھر شہنائیاں گونجیں گی، بکنگھم پیلس کے مطابق ہیری اور میگھان کی منگنی رواں ماہ کے شروع میں ہوئی تھی، ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ نے پوتے کی شادی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
لندن: (مسیحی خبریں
) بکنگھم پیلس میں ایک اور شاہی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی امریکی اداکارہ میگھان مرکل سے طے پا گئی۔ شاہی اعلامیہ کے مطابق دونوں کی شادی آئندہ موسم بہار میں ہو گی۔ بکنگھم پیلس کے مطابق ہیری اور میگھان کی منگنی رواں ماہ کے شروع میں ہوئی تھی، ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ نے پوتے کی شادی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے، میگھان اپنے سابق شوہر کو 2013ء میں طلاق دے چکی ہیں۔

امریکی شہر نیو پورٹ بیچ میں کرسمس بوٹ پریڈ

پریڈ کے دوران رنگ برنگی روشنیوں سے سجی ہوئی 27 کشتیوں نے حصہ لیا ، پریڈ دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد کی آمد
لاہور (نیٹ نیوز) امریکی شہر نیو پورٹ بیچ میں 20 ویں سالانہ کرسمس بوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ نیو پورٹ ہاربر پر منعقد ہونیوالی اس پریڈ میں رنگ برنگی سینکڑوں لائٹوں سے سجی 27 کشتیوں نے حصہ لیا اور پانی پر مقررہ فاصلہ طے کیا ۔ کرسمس لائٹوں سے جگمگاتی ان کشتیوں کی پریڈ دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے یہاں کا رخ کیا اور اس حسین منظر کا بھرپور لطف اْٹھایا ۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ جنوری 2018 تک ہر ہفتے منعقد کی جائیگی ۔

Friday, 24 November 2017

برطانوی شاہی محل بھی کرسمس کے رونق سے جگمگا اُٹھا

کرسمس کی آمد میں ایک مہینے کا وقت رہ گیاہے اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔
برطانیہ کے شاہی محل وِنڈسرکیسل میں گزشتہ روزکرسمس ٹری سجایا گیا جو 20فٹ اونچا ہے ۔
نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے اس دلکش کرسمس ٹری پرملکہ کے کراؤن کے سنہری ماڈلز بھی لٹکائے گئے ہیں۔
سنہری قمقے اور سجاوٹ کی دیگر اشیاء اس درخت کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر ہی ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈائننگ ہال کو بھی سجا دیا گیا اور تھیم سنہری رکھی گئی ہے ۔
جس میں ڈائننگ ٹیبل پر سجی کراکری بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جس میں سنہری پلیٹیں گلاس اور ڈشیزسمیت گلدان نظروں کو خیرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیکساس میں ونٹر لائٹ فیسٹیول سج گیا.

امریکی ریاست ٹیکساس میں منفرد میلہ سج گیا، کرسمس کے سلسے میں ونٹر لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا ہے جس کے دلچسپ نظارے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔کرسمس کی آمد سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں میجیکل ونٹر لائٹ فیسٹیول کا شاندار آغاز ہوگیا ہے جس میں روشنیوں سے سجے ماڈلز کی مدد سے نئی دنیا تخلیق کردی گئی ہے۔
لامارکوی شہر کے گلف گرے ہاؤنڈ پارک میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے شہرہ آفاق عجائبات کے چینی لالٹینوں کی طرز کے درجنوں ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔
لاکھوں لائٹوں سے سجا یہ سالانہ میلا ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ اس دوران کئی فنکار اپنی مہارت کا بھی شاندار مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی نوعیت کایہ دلچسپ فیسٹیول آئندہ سال 2جنوری 2018ءکو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

لندن میں کرسمس لائٹ شو کا انعقاد

لندن میں کرسمس لائٹ شو کے سلسلے میں رائل بوٹینک گارڈن کودس لاکھ سے زائد روشنیوں اور لیزر پروجیکشن سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
موسمِ سرما اور کرسمس کی آمد آمد ہے اسی سلسلے میں یورپ سمیت دنیا بھر میں تیاریاں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں، برطانیہ میں لندن کےگارڈن جسے رائل بوٹینک گارڈن بھی کہا جاتا ہے ،کی رعنائیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کے بعد نہ صرف شاندار لیزر پروجیکشن کی مدد سے دلکش نظارے ترتیب دئیے ہیں بلکہ لائٹ شو کومزید رنگین بنانے کیلئے کم و بیش ایک ملین لائیٹوں کا استعمال بھی کیا ہے۔اس پانچویں سالانہ کرسمس لائٹ شو میں جگمگاتے مصنوئی پھول اور پودے گارڈ ن میں دیکھنے والوں کو سحر انگیز کررہے ہیں بلکہ رنگ بکھیرتے مینار بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جوآئندہ سال جنوری تک جاری رہے گا۔

Thursday, 23 November 2017

عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےعرب ممالک سےخفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دے دیا۔
نیتن یاہو کہتےہیں کہ عرب ممالک سےتعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گےجس سے امن کا دائرہ وسیع ہوگا، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیرکی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے تناظر میں ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی تردید کی تھی۔

پوپ فرانسس 26 نومبر کو میانمار کا دورہ کریںگے.

پاپائے روم پوپ فرانسس 26 نومبر کو میانمار کا دورہ کریںگے،جہاں وہ برما کی رہنماآنگ سان سوچی ،فوجی سربراہ اور روہنگیا مسلمانوں سےملاقاتیں کریں گے ،بعدازاں پوپ فرانسس بنگلادیش بھی جائیں گے۔ویٹی کن سے جاری شدہ بیان کے مطابق میانمار کےچار روزہ دورے میں پوپ فرانسس مذہبی رہنماؤں، آنگ سان سوچی ،حکومتی ارکان اور فوجی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔پوپ فرانسس کی روہنگیا مسلمانوں سے بھی ملاقات ہونے کا امکان ہے ۔ان کا بنگلہ دیش کا دورہ یکم دسمبر سے شروع ہوگا، جہاں پوپ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کرکے ان بھی ملیں گے۔ویٹیکن ترجمان کے مطابق پوپ کا دونوں ملکوں کا یہ ایک انتہائی دلچسپ دورہ ہوگا۔

Wednesday, 22 November 2017

5th Christmas Youth Festival 2017



Upcoming Christmas Program by Masihi Khabrin & Christian Students Foundation Bhalwal.
Remember in your prayers

Tuesday, 21 November 2017

دنیا کا انوکھا ترین قبیلہ جہاں کسی قریبی عزیز کی موت ہوجائے تو خواتین کو اپنے جسم کا یہ حصہ کاٹنا پڑجاتا ہے

جکارتہ (نیوز ڈیسک) موت ہر انسانی معاشرے میں غم و الم کا استعارہ ہے اور اس پر دکھ کا اظہار مختلف رسوم کی شکل میں کیا جاتا ہے، البتہ بعض معاشروں میں یہ رسوم انتہائی بھیانک ہیں۔ انڈونیشیاءکے انتہائی مغرب میں نیو گنی کے جنگلوں میں بسنے والا الگ تھلگ دانی قبیلہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے کہ جہاںکسی شخص کی موت اس کی رشتہ دار خواتین کے لئے ایک ایسے دردناک عذاب کا سبب بنتی ہے کہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس قبیلے میں صدیوں سے یہ رسم چلی آرہی ہے کہ گھر کے کسی مرد کی وفات پر اس کی قریبی رشتہ دار خواتین اپنی انگلی کی بالائی پور کاٹ لیتی ہیں۔ یہ ظلم صرف عورتوں کو سہنا پڑتا ہے اور جب بھی ان کے کسی قریبی مرد کی موت ہوتی ہے تو انہیں ایک انگلی کی اوپر والی پور کاٹنی پڑتی ہے۔ اس قبیلے میں ایسی درجنوں معمر خواتین ہیں کہ جن کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کٹی ہوئی ہیں، جبکہ دو، چار کٹی ہوئی انگلیوں والی خواتین تو عام دیکھنے کو ملتی ہیں۔
یہ قبیلہ صدیوں سے باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ اسے پہلی دفعہ 1938ءمیں امریکی تحقیق کار رچرڈ آرک بولڈ نے دریافت کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جدید دنیا کے انسان نے دانی قبیلے کو پہلی بار دیکھا۔ یہ لوگ آج بھی لباس کی قید سے آزاد ہیں۔ خواتین صرف بناﺅ سنگھار کے لئے اپنی کمر کے گرد پھول، پتے باندھتی ہیں جبکہ مرد ایک مخصوص شکل کا خوفزدہ کردینے والا انڈرویئر پہنتے ہیں۔ ”کوٹکا“ کہلانے والا یہ مردانہ انڈرویئر ایک لمبوتری قسم کی لکڑی ہوتی ہے جسے اندر سے کھوکھلا کرکے جسم کا مخصوص حصہ ڈھانپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


مسیحی برادری میں گھریلواستعمال کی اشیاء تقسیم کرنے کی تقریب

مسیحی برادری میں گھریلواستعمال کی اشیاء تقسیم کرنے کی تقریب

Monday, 20 November 2017

Prayer Request

Dear brothers and sisters please remember our beloved mother in your prayers she is admit in hospital.

Sunday, 29 October 2017

ID SHAHBAZ AWARD 2017

A tribute to a legend Rev. Imam Din Shahbaz.If anyone want to participate in singing Holy Zaboor. But on a term that there melody and composition should be as it is made by Rev. Imam Din Shahbaz.For further information Contact
Rev. Akash Nougha Victor Lamba
0300-0673563
Behzad Shadab Randhawa
0301-6066425