Wednesday, 29 November 2017

ادھار واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے 6 سالہ بچی ہلاک

فیصل آباد میں 40 ہزار روپے ادھار واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے 6 سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کے والد نے 40 ہزار روپے سود پر ادھار لے رکھے تھے جو وہ واپس نہ کر سکا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔وارث مسیح نے اجمل عرف مٹھو نامی شخص سے 40 ہزار روپے سود پر قرض لئے۔ رقم کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر مٹھو نے وارث مسیح کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر وارث کی 6 سالہ معصوم بچی حمیرا ہلاک ہو گئی۔بچی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس نے ملزم مٹھو کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ بچی کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
Image may contain: 5 people, people smiling, people standing

No comments:

Post a Comment