Sunday, 20 May 2018

یورپ اور برطانیہ کے پاکستانی مسیحی یکم جون کو تھائ لینڈ اور ملیشیا کے مسیحی پناہ گزینوں کے لئے جینیوا میں مظاہرہ کریں گے۔

تھائ لینڈ اور ملیشیا میں پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامناہ ہے۔ تھائ لینڈ میں چھوٹے بچوں کو بھی جیلوں میں قید کردیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی مسیحی یکم جون کو سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اور دنیا کے سب سے بڑے فورم پر اپنے بہن بھائیوں کے لئے آواز بلند کریں گے۔ یورپ اور برطانیہ سے پاکستانی مسیحی بڑی تعداد میں اس مظاہرے میں شرکت کر رہے ہیں۔ مظاہرہ یکم جون کو بروز جعمہ کو دوپہر دو بجے شروع ہوگا اور چار بجے اختتام پزیر ہوگا۔ مظاہرے کی انتظامی امور کی کمیٹی جس میں ہالینڈ سے پاسٹر ندیم دین ، گلباز فضل، اعجاز میتھیو زوالفقار، بوبی یوسف، جمشید ملک، یونس ویلئم، پاسٹر عمران گل، گیسر ڈانئل اور واٹسن سلیم گل ہیں جبکہ بیلجئم سے شاہد پرویز، بشپ ارشد کھوکھر، پرویز بھٹی ، لطیف بھٹی سویٹزرلینڈ سے عمیرہ خیسگر، جرمنی سے عاشر سرفرازشامل ہیں۔ یورپ اور برطانیہ سے تمام پاکستانی مسیحیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تحریک کو سپورٹ کریں، اس میں شامل ہوں ، ہماری آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں۔ اور جو ان میں سے کچھ نہی کرسکتے تو دعا ہی کر دیں کہ رب الا افواج یہووا ہماری اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہو۔ اور ہماری آواز یو این ایچ سی آر کے اعلیٰ حکام کے کانوں میں پہنچے اور وہ ہمارے مطالبات پر اقدامات کریں۔ ہماری تحریک بیرون ملک پاکستان واحد تحریک ہے جہاں دنیا بھر کی ساری پاکستانی مسیحی کمیونٹی برابری کی بنیاد پر شامل ہو سکتی ہے۔ اور پوری دنیا سے کوئ بھی مسیحی پاکستانی جہاں کہیں بھی رہتا ہو وہ اس تحریک میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔