Wednesday, 24 April 2019

سری لنکا دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی

کولمبو:
سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 321 سے تجاوز کرگئی ہے۔سوگوار ماحول میں جاں بحق افراد کی مسیحی جنازہ کی رسومات مقامی گرجا گھروں میں ادا کی گئیں اور ان سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقعہ پررقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔اپنے پیاروں کو سفرآخرت پررخصت کرتے ہوئے اکثرافراد جذبات پر قابو نہ پاسکے اور دھاڑیں مار مار روتے رہے۔اکثر مقامات پراجتماعی جنازے پڑھے گئے اورتدفین عمل میں لائی گئی۔سوگواروں کو دیگر افراد تسلی دیتے رہے۔