Friday, 24 November 2017

برطانوی شاہی محل بھی کرسمس کے رونق سے جگمگا اُٹھا

کرسمس کی آمد میں ایک مہینے کا وقت رہ گیاہے اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔
برطانیہ کے شاہی محل وِنڈسرکیسل میں گزشتہ روزکرسمس ٹری سجایا گیا جو 20فٹ اونچا ہے ۔
نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے اس دلکش کرسمس ٹری پرملکہ کے کراؤن کے سنہری ماڈلز بھی لٹکائے گئے ہیں۔
سنہری قمقے اور سجاوٹ کی دیگر اشیاء اس درخت کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر ہی ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈائننگ ہال کو بھی سجا دیا گیا اور تھیم سنہری رکھی گئی ہے ۔
جس میں ڈائننگ ٹیبل پر سجی کراکری بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جس میں سنہری پلیٹیں گلاس اور ڈشیزسمیت گلدان نظروں کو خیرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیکساس میں ونٹر لائٹ فیسٹیول سج گیا.

امریکی ریاست ٹیکساس میں منفرد میلہ سج گیا، کرسمس کے سلسے میں ونٹر لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا ہے جس کے دلچسپ نظارے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔کرسمس کی آمد سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں میجیکل ونٹر لائٹ فیسٹیول کا شاندار آغاز ہوگیا ہے جس میں روشنیوں سے سجے ماڈلز کی مدد سے نئی دنیا تخلیق کردی گئی ہے۔
لامارکوی شہر کے گلف گرے ہاؤنڈ پارک میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے شہرہ آفاق عجائبات کے چینی لالٹینوں کی طرز کے درجنوں ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔
لاکھوں لائٹوں سے سجا یہ سالانہ میلا ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ اس دوران کئی فنکار اپنی مہارت کا بھی شاندار مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی نوعیت کایہ دلچسپ فیسٹیول آئندہ سال 2جنوری 2018ءکو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

لندن میں کرسمس لائٹ شو کا انعقاد

لندن میں کرسمس لائٹ شو کے سلسلے میں رائل بوٹینک گارڈن کودس لاکھ سے زائد روشنیوں اور لیزر پروجیکشن سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
موسمِ سرما اور کرسمس کی آمد آمد ہے اسی سلسلے میں یورپ سمیت دنیا بھر میں تیاریاں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں، برطانیہ میں لندن کےگارڈن جسے رائل بوٹینک گارڈن بھی کہا جاتا ہے ،کی رعنائیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کے بعد نہ صرف شاندار لیزر پروجیکشن کی مدد سے دلکش نظارے ترتیب دئیے ہیں بلکہ لائٹ شو کومزید رنگین بنانے کیلئے کم و بیش ایک ملین لائیٹوں کا استعمال بھی کیا ہے۔اس پانچویں سالانہ کرسمس لائٹ شو میں جگمگاتے مصنوئی پھول اور پودے گارڈ ن میں دیکھنے والوں کو سحر انگیز کررہے ہیں بلکہ رنگ بکھیرتے مینار بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جوآئندہ سال جنوری تک جاری رہے گا۔

Thursday, 23 November 2017

عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےعرب ممالک سےخفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دے دیا۔
نیتن یاہو کہتےہیں کہ عرب ممالک سےتعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گےجس سے امن کا دائرہ وسیع ہوگا، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیرکی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے تناظر میں ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی تردید کی تھی۔

پوپ فرانسس 26 نومبر کو میانمار کا دورہ کریںگے.

پاپائے روم پوپ فرانسس 26 نومبر کو میانمار کا دورہ کریںگے،جہاں وہ برما کی رہنماآنگ سان سوچی ،فوجی سربراہ اور روہنگیا مسلمانوں سےملاقاتیں کریں گے ،بعدازاں پوپ فرانسس بنگلادیش بھی جائیں گے۔ویٹی کن سے جاری شدہ بیان کے مطابق میانمار کےچار روزہ دورے میں پوپ فرانسس مذہبی رہنماؤں، آنگ سان سوچی ،حکومتی ارکان اور فوجی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔پوپ فرانسس کی روہنگیا مسلمانوں سے بھی ملاقات ہونے کا امکان ہے ۔ان کا بنگلہ دیش کا دورہ یکم دسمبر سے شروع ہوگا، جہاں پوپ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کرکے ان بھی ملیں گے۔ویٹیکن ترجمان کے مطابق پوپ کا دونوں ملکوں کا یہ ایک انتہائی دلچسپ دورہ ہوگا۔

Wednesday, 22 November 2017

5th Christmas Youth Festival 2017



Upcoming Christmas Program by Masihi Khabrin & Christian Students Foundation Bhalwal.
Remember in your prayers

Tuesday, 21 November 2017

دنیا کا انوکھا ترین قبیلہ جہاں کسی قریبی عزیز کی موت ہوجائے تو خواتین کو اپنے جسم کا یہ حصہ کاٹنا پڑجاتا ہے

جکارتہ (نیوز ڈیسک) موت ہر انسانی معاشرے میں غم و الم کا استعارہ ہے اور اس پر دکھ کا اظہار مختلف رسوم کی شکل میں کیا جاتا ہے، البتہ بعض معاشروں میں یہ رسوم انتہائی بھیانک ہیں۔ انڈونیشیاءکے انتہائی مغرب میں نیو گنی کے جنگلوں میں بسنے والا الگ تھلگ دانی قبیلہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے کہ جہاںکسی شخص کی موت اس کی رشتہ دار خواتین کے لئے ایک ایسے دردناک عذاب کا سبب بنتی ہے کہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس قبیلے میں صدیوں سے یہ رسم چلی آرہی ہے کہ گھر کے کسی مرد کی وفات پر اس کی قریبی رشتہ دار خواتین اپنی انگلی کی بالائی پور کاٹ لیتی ہیں۔ یہ ظلم صرف عورتوں کو سہنا پڑتا ہے اور جب بھی ان کے کسی قریبی مرد کی موت ہوتی ہے تو انہیں ایک انگلی کی اوپر والی پور کاٹنی پڑتی ہے۔ اس قبیلے میں ایسی درجنوں معمر خواتین ہیں کہ جن کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کٹی ہوئی ہیں، جبکہ دو، چار کٹی ہوئی انگلیوں والی خواتین تو عام دیکھنے کو ملتی ہیں۔
یہ قبیلہ صدیوں سے باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ اسے پہلی دفعہ 1938ءمیں امریکی تحقیق کار رچرڈ آرک بولڈ نے دریافت کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جدید دنیا کے انسان نے دانی قبیلے کو پہلی بار دیکھا۔ یہ لوگ آج بھی لباس کی قید سے آزاد ہیں۔ خواتین صرف بناﺅ سنگھار کے لئے اپنی کمر کے گرد پھول، پتے باندھتی ہیں جبکہ مرد ایک مخصوص شکل کا خوفزدہ کردینے والا انڈرویئر پہنتے ہیں۔ ”کوٹکا“ کہلانے والا یہ مردانہ انڈرویئر ایک لمبوتری قسم کی لکڑی ہوتی ہے جسے اندر سے کھوکھلا کرکے جسم کا مخصوص حصہ ڈھانپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


مسیحی برادری میں گھریلواستعمال کی اشیاء تقسیم کرنے کی تقریب

مسیحی برادری میں گھریلواستعمال کی اشیاء تقسیم کرنے کی تقریب

Monday, 20 November 2017

Prayer Request

Dear brothers and sisters please remember our beloved mother in your prayers she is admit in hospital.