Monday, 27 November 2017

امریکی شہر نیو پورٹ بیچ میں کرسمس بوٹ پریڈ

پریڈ کے دوران رنگ برنگی روشنیوں سے سجی ہوئی 27 کشتیوں نے حصہ لیا ، پریڈ دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد کی آمد
لاہور (نیٹ نیوز) امریکی شہر نیو پورٹ بیچ میں 20 ویں سالانہ کرسمس بوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ نیو پورٹ ہاربر پر منعقد ہونیوالی اس پریڈ میں رنگ برنگی سینکڑوں لائٹوں سے سجی 27 کشتیوں نے حصہ لیا اور پانی پر مقررہ فاصلہ طے کیا ۔ کرسمس لائٹوں سے جگمگاتی ان کشتیوں کی پریڈ دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے یہاں کا رخ کیا اور اس حسین منظر کا بھرپور لطف اْٹھایا ۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ جنوری 2018 تک ہر ہفتے منعقد کی جائیگی ۔

Friday, 24 November 2017

برطانوی شاہی محل بھی کرسمس کے رونق سے جگمگا اُٹھا

کرسمس کی آمد میں ایک مہینے کا وقت رہ گیاہے اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔
برطانیہ کے شاہی محل وِنڈسرکیسل میں گزشتہ روزکرسمس ٹری سجایا گیا جو 20فٹ اونچا ہے ۔
نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے اس دلکش کرسمس ٹری پرملکہ کے کراؤن کے سنہری ماڈلز بھی لٹکائے گئے ہیں۔
سنہری قمقے اور سجاوٹ کی دیگر اشیاء اس درخت کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر ہی ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈائننگ ہال کو بھی سجا دیا گیا اور تھیم سنہری رکھی گئی ہے ۔
جس میں ڈائننگ ٹیبل پر سجی کراکری بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جس میں سنہری پلیٹیں گلاس اور ڈشیزسمیت گلدان نظروں کو خیرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیکساس میں ونٹر لائٹ فیسٹیول سج گیا.

امریکی ریاست ٹیکساس میں منفرد میلہ سج گیا، کرسمس کے سلسے میں ونٹر لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا ہے جس کے دلچسپ نظارے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔کرسمس کی آمد سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں میجیکل ونٹر لائٹ فیسٹیول کا شاندار آغاز ہوگیا ہے جس میں روشنیوں سے سجے ماڈلز کی مدد سے نئی دنیا تخلیق کردی گئی ہے۔
لامارکوی شہر کے گلف گرے ہاؤنڈ پارک میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے شہرہ آفاق عجائبات کے چینی لالٹینوں کی طرز کے درجنوں ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔
لاکھوں لائٹوں سے سجا یہ سالانہ میلا ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ اس دوران کئی فنکار اپنی مہارت کا بھی شاندار مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی نوعیت کایہ دلچسپ فیسٹیول آئندہ سال 2جنوری 2018ءکو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

لندن میں کرسمس لائٹ شو کا انعقاد

لندن میں کرسمس لائٹ شو کے سلسلے میں رائل بوٹینک گارڈن کودس لاکھ سے زائد روشنیوں اور لیزر پروجیکشن سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
موسمِ سرما اور کرسمس کی آمد آمد ہے اسی سلسلے میں یورپ سمیت دنیا بھر میں تیاریاں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں، برطانیہ میں لندن کےگارڈن جسے رائل بوٹینک گارڈن بھی کہا جاتا ہے ،کی رعنائیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کے بعد نہ صرف شاندار لیزر پروجیکشن کی مدد سے دلکش نظارے ترتیب دئیے ہیں بلکہ لائٹ شو کومزید رنگین بنانے کیلئے کم و بیش ایک ملین لائیٹوں کا استعمال بھی کیا ہے۔اس پانچویں سالانہ کرسمس لائٹ شو میں جگمگاتے مصنوئی پھول اور پودے گارڈ ن میں دیکھنے والوں کو سحر انگیز کررہے ہیں بلکہ رنگ بکھیرتے مینار بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جوآئندہ سال جنوری تک جاری رہے گا۔

Thursday, 23 November 2017

عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےعرب ممالک سےخفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دے دیا۔
نیتن یاہو کہتےہیں کہ عرب ممالک سےتعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گےجس سے امن کا دائرہ وسیع ہوگا، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیرکی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے تناظر میں ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی تردید کی تھی۔